The news room review season 1 ep 4

نیوز روم کی چوتھی قسط میں نیو ایئر نائٹ پارٹی منائی جا رہی ہے، ادارے میں کام کرنے والوں کے دوست بھی موجود ہیں، اسی دوران ول میکوی اپنے روم میں بیٹھے سیگریٹ پیی رہے ہوتے ہیں اور مکینزی ول کو پارٹی میں آنے کا کہتی ہے۔ ول کمرے سے باہر آکر سلون کے مشورے پر پارٹی میں آتے ہیں پھر نینہ ہاورڈ جو ایک میگزین میں انٹرٹینمنٹ کی رپورٹر ہے، ول نینا سے بات چیت کے دوران اسے اپنے نظریات پر آمد کرنا چاہتے ہیں، جس میں وہ ناکام ہوجاتے ہیں اور نینا ان پر شراب پہنک دیتی جس کی خبر اگلے دن میگزین میں شائع ہوتی ہے پھر چارلی اسکنر ول میکوی پر غصہ ہوتا ہے اس کے بعد پروگرام کی میٹنگ ہوتی ہے جس میں ول اور میکنزی گزشتہ برس رہ جانے والی خبروں پر نظر ثانی کرتے ہیں، جس میں اوبامہ کا انڈیا کا دورہ اور اوبامہ انتظامیہ کی اصلحہ پر پابندی کے اقدامات کوکھنگالا جاتا ہے۔
ہفتے کی صبح 7بجے ول کے پاس چارلی اسکنر کی کال آتی ہے کہ 9بجے تک آفس آجائے جہاں ڈان میوکوی، معاملے کا جائز لیتے ہیں جس سے یہ ثابت ہو تا ہے کہ یہ سب ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس میں ول میکوی کو پھانسا یا گیا ہے، اسی دودان انہیں پتہ لگتا ہے کہ امریکی سینٹر پر تقریب میں فائرنگ ہوئی ہے اسی دوران میگی کو اپنے ذرائع سے پتا لگتا ہے کے مقتولہ زندہ ہے جبکہ دوسری طرف تمام ادارےخاتون کی حلاکت کی تصدیق کردیتے ہیں، اسی دوران ریز جو مالکن کا بیٹاہے وہ اسٹوڈیو میں داخل ہوتاہے اور ول کو ہلاک ہونے کی خبر دیتاہے، ول کا رپورٹر اسے مسترد کردیتا ہے اور ڈاکٹروں کو خاتون کی سرجری شروع کرنے کا اعلان کرتا ہے۔

Advertisements